• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتگال میں سیاحوں کی بس کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں تقریبا 28 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہیں۔


خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک افراد میں 11 مرد جبکہ 17 خواتین شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ہلاک افراد کی لاشوں کو بھی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

عینی شاہد کے مطابق پرتگالی جزیرے میں بس موڑ کاٹتے ہوئے گھر پر جاگری، موڑ کاٹتے ہوئے بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق بس میں مختلف ملکوں سے آئے سیاح سوار تھے۔

تازہ ترین