• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان کے معزول صدر عمر البشیر جیل منتقل ،دو بھائی بھی گرفتار

خرطوم (نیوز ڈیسک) سوڈان کے معزول صدر عمر البشیر کو دارالحکومت خرطوم کی کوبار جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بات سابق صدر کے خاندان کے کم از کم دو ذرائع نے نیوز ایجنسی کو بتائی ہے۔ قبل ازیں وہ اپنی صدارتی رہائش گاہ پر سخت سکیورٹی میں مقید تھے۔ انہیں ملکی فوج نے عوامی مظاہروں میں شدت پیدا ہونے کے بعد منصب صدارت سے 11 اپریل کو ہٹا دیا گیا تھا۔عمر البشیر کے دو بھائی بھی گرفتار کر لئے گئے۔

تازہ ترین