• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیشن کی تشکیل لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے امور میں شامل نہیں

اسلام آباد (خبر نگار) سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے کہا ہے کہ کمیشن کی تشکیل لاءاینڈ جسٹس کمیشن کے امور میں شامل نہیں ۔ اس معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لینا چاہئے۔ ذیلی کمیٹی نے اراکین سے صوبائی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں اور ان کے قیام کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس سینیٹر رضا ربانی کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں عدالتی نظام کو مزید موثر اور کارآمد بنانے کیلئے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان آرڈیننس 1979کا جائزہ لیا گیا،صوبائی رابطہ کمیٹیوں اور ان کے قیام کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔ اجلاس میں سینیٹر مقصود ملک ، وزارت قانون ، لاءکمیشن کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لاءاینڈ جسٹس کمیشن کا چیئرمین موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان ہوتا ہے ۔
تازہ ترین