• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک نے صوبے کے بڑے ذرائع آمدن کو کنگال کر دیا، ایمل ولی

پشاور ( نامہ نگار) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر لیکس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دھول چھٹ چکی اور کرپٹ مافیا کو پہچاننے میں کوئی شک و شبہ باقی نہیں رہا، نیب کی جانب سے خیبر بنک سکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق ایم ڈی سمیت 103افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کر کے صوبے کے سب سے زیادہ آمدن والے بنک کو بے دردی سے لوٹا گیا، اس وقت کی حکومت نے اپنی تجوریاں بھرنے کو ترجیح دی۔
تازہ ترین