• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’مہنگائی کیخلاف بھی کوئی آپریشن ضرب ِعضب ہونا چاہیے‘‘

جماعتِ اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق کا کہناہےکہ مہنگائی کےخلاف بھی کوئی آپریشن ضرب ِعضب ہونا چاہیے، حالیہ بارشیں اللہ تعالیٰ کے غضب کی نشانی ہیں،حکومت سونامی کا وِرد چھوڑکراللہ تعالی سے استغفارکرے۔

لاہورسےجاری بیان میں سراج الحق نےکہاکہ 8 ماہ سےحکومت نے غیر سنجیدہ رویہ اپنا رکھا ہے، وہ اعلانات پہلے کرتی اورسوچتی بعدمیں ہے،حکمرانوں نےملک کو بھوک اورخوف کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرِخزانہ کےنت نئے اعلانات خوف وہراس میں مزید اضافہ کر رہے ہیں، حکومت سابقہ حکمرانوں کی نااہلی اورافسروں کی خودسری کےبہانوں کے پیچھے چھپ نہیں سکتی۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت رمضان سےپہلے مہنگائی میں کمی کرے اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں دسمبر2018ءکی سطح پرلائے۔

تازہ ترین