• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: مظاہرین کا مظفرآباد میں ماحولیات کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ


لندن ( مرتضیٰ علی شاہ ) برطانیہ میں رہنے والے مظفرآباد کے مکینوں نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈروپاور پروجیکٹ ( این جے ایچ پی) کی تعمیر سے قبل کئے گئے وعدوں کو پورا کر کے مقامی ماحولیات اور تقریباً نصف ملین مقامی آبادی کو بچایا جائے۔یہاں ہونے والے ایک مظاہرہ میں احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی مسائل دریائے نیلم پرنیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ کی تعمیر میں تبدیلی کے باعث پیدا ہوئے ہیں جو کہ حقیقی زندگی پر اثرات مرتب کر رہے ہیں ، حکام کو اس میں فوری مداخلت کرنی چاہئے۔ لندن میں یہ مظاہرہ ’’ دریا بچائو۔ مظفرآباد بچائو کمیٹی‘‘ کے عنوان سے منعقدہوا جس کے تحت مظفرآباد میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔

تازہ ترین