• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متروکہ وقف املاک بورڈ کے نئےچیئر مین ڈاکٹرعامر احمد ہونگے

لاہور( نمائندہ جنگ)16ماہ کے بعد متروکہ وقف املاک بورڈ کے نئے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد ہوں گے جن کا ایک دو روز میں نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا جس کے بعد وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔ نئے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد ریٹائرڈ بیوروکریٹ ہیں ان کا تعلق ڈی ایم جی گروپ سے رہا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر عامر احمد واپڈا کے سیکرٹری اور وفاق میں سیکرٹری انفارمیشن بھی رہ چکے ہیں ان کو ایمان دار اور تجربہ کار آفیسر سمجھا جاتا رہا ہے۔
تازہ ترین