• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکل گورنمنٹ کے عدالتوں میں زیر التوا کیسز کی پیروی کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے عدالتوں میں زیر التوا کیسز کی پیروی کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور جن کیسز کا ٹائم ختم ہو چکا ہے ان کیخلاف دوبارہ اپیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، بتایا گیا ہےکہ تمام بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی جانب سے عدالتوں میں مختلف کیسز دائر کر رکھے ہیں لیگل ایڈوائزرز کی جانب سے کیس کی پیروی نہ ہونے کی وجہ سے انکے فیصلے اداروں کیخلاف ہوئے ہیں جس پر لوکل گورنمنٹ پنجاب نے تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو کیس کی پیروی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
تازہ ترین