• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نان فائلرز سے پابندی خاتمہ کے بعد نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) نان فائلرز پر مقامی گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے پر پابندی کے خاتمہ کے بعد نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ ہو نے لگا ہے جس سے راولپنڈی سمیت پنجاب میں رجسٹریشن فیس میں بہتری آئی ہے ، ایکسائز حکام کے مطابق اس پابندی سے موٹر برانچ کا ریونیو کم ہو گیاتھا مگر موجودہ حکومت کی طرف سے نان فائلرز پر سے مقامی گاڑیوں کی حد تک پابندی ختم کرنے سے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا کام بڑھنے لگا ہے ، توقع ہے کہ رواں مالی سال کا موٹر برانچ کا ہدف حاصل ہو جائے گا ۔
تازہ ترین