• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کےجسٹس طارق عباسی اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی پر مشتمل ڈویژن بنچ نےتھانہ صدر بیرونی کےمقدمہ میں سزائےموت پانےوالےملزم کو بری کردیا۔ناصر نذیرکی پیروی بشارت اللہ خان ایڈووکیٹ نےکی جس پر مالی لین دین کے تنازع پر محمد قاسم کو گولی مارنے کا الزام تھا۔ماتحت عدالت نے ملزم کو سزائےموت کا حکم سنایا تھا۔عدالت عالیہ نے موقع کے گواہان کی عدم موجودگی پر ملزم کو بری کردیا۔ دریں اثناء ڈویژن بنچ نے قیدی وین سے بھاگنے اور گیارہ سال مفرور رہنےوالے عمر قید کے ملزم کو بری کردیا ۔ ملزم طاہر محمود کی پیروی بھی بشارت اللہ خان ایڈووکیٹ نےکی۔تھانہ کہوٹہ کی حدود میں کئی برس قبل14 قیدی پیشی کیلئے اڈیالہ جیل سے لیجائے گئے تھے۔جج کی عدالت کے باہر دروازہ کھلتے ہی فائرنگ کی گئی اور تمام قیدی فرار ہوگئے تھے۔طاہر محمود گیارہ سال بعد پکڑا گیا تھا جسےانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے2014میں عمر قید کا حکم دیا تھا۔عدالت عالیہ نے ملزم کی سزا کےخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے بری کردیا۔
تازہ ترین