• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’بزدل دہشتگردوں نے بے گناہ نہتے مسافروں کو قتل کیا‘‘

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اورماڑہ فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دہشت گردوں نے بے گناہ نہتے مسافروں کو قتل کرکے بربریت کی انتہا کی۔

اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امن کے دشمن اپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پر اپنے ہی لوگوں کا خون بہا رہے ہیں، صوبے کے عوام کی تائید وحمایت سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر عمل پیرا دہشت گردوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ ملک کو بدنام کرنے اور بلوچستان کی ترقی کو روکنے کی گھناؤنی سازش ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ ترقی اور امن کا سفر ہر صورت جاری رہے گا، صوبے کے عوام کی تائید و حمایت سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا اور دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا عمل جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ آج اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے بس کے مسافروں کو اتار کر ان پر فائرنگ کر دی جس کےنتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تازہ ترین