• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجیلینا جولی اور اداکار و پروڈویوسر بریڈ پٹ کے درمیان طلاق ہوگئی۔


امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے چند روز قبل انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ کو طلاق یافتہ قرار دیا ہے مگر فلحال طلاق ہو جانے کے بعد بھی بچوں کی حوالگی کے متعلق کوئی فیصلہ طے نہیں پایا ہے اور طلاق میں تاخیر کی وجوہات بھی بچوں کا حوالگی کا معملہ تھا۔

انجیلینا جولی نے باضابطہ طور پر طلاق یافتہ ہو نے کے بعد اپنے قانونی دستاویزات میں سے ’پٹ‘ کا نام بھی ہٹا دیا ہے، اداکارہ کو عام طور پر انجیلینا جولی کے نام سے ہی پکارا اور جانا جاتا ہے مگر بریڈ پٹ سے شادی کے بعد ان کے قانونی دستاویزات میں نام کے آگے ’پٹ‘ لگایا جاتا تھا جو کہ اب وہ ہٹا چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ نے دو سال قبل 2017 میں ہی باقاعدہ طلاق کا فیصلہ کر لیا تھا جس کے بعد انہوں نے عدالت سے بھی رجوع کیا تھا مگر دونوں کے 6بچوں کی حوالگی کے معملے پر کوئی قانونی فیصلہ طے نہیں پارہا تھا مگر اب ابتدائی طلاق ہو جانے کے بعد عدالت نے انہیں قانونی طور پر طلاق یافتہ قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ نے کئی سال ساتھ رہنے کے بعد 2014میں شادی کی تھی جو صرف 2سال تک قائم رہ سکی اور پھر دونوں میں طلاق ہوگئی۔

تازہ ترین