• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں 14 بس مسافروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری پر حملہ، پھرحیات آباد میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور پھر آج کوسٹل ہائی وے کا بہیمانہ واقعہ ایک منظم پیٹرن نظر آ رہا ہے۔


فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم نے امن کے لیے بہت قربانی دی ہے، انشااللہ ہم ان واقعات کےذمہ داران کو مثال عبرت بنا دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ہم نے دہشت گردی کی جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ آج اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے بس کے مسافروں کو اتار کر ان پر فائرنگ کر دی جس کےنتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تازہ ترین