پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مکران کوسٹل ہائی وے پر بس کے 14مسافروں کے قتل کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آج پھر معصوم انسانوں کا خون بہایا گیا، حکومت دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ یہ کیسےممکن ہے کہ حکومت دہشت گردی کی نرسریوں سے لاعلم ہو؟
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں شہیدوں کے لواحقین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ آج اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے بس کے مسافروں کو اتار کر ان پر فائرنگ کر دی جس کےنتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔