آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ19؍رمضان المبارک 1440 ھ25؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کریں گے، ذرائع کے مطابق سلیکٹرز نے دورہ انگلینڈ کے لیے 17 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی ہے جبکہ ورلڈ کپ کے لیے 15 ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے فاسٹ بولر محمد عامر اور جنید خان کے درمیان سخت مقابلہ ہے، محمد عامر کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں موقع ملے گا، اگر وہ پرفارم کرنے میں کامیاب رہے تو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپنر عابد علی اور فاسٹ بولر محمد حسنین نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیام دونوں کھلاڑیوں کا 2 روز قبل فٹنس کا لیول بہتر نہیں آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر عماد وسیم کا فٹنس ٹیسٹ بھی آج متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، امام الحق ، فخر زمان، عابد علی، بابر اعظم، حارث سہیل، شعیب ملک، آصف علی، حسن علی، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، جنید خان ، عماد وسیم، محمد حفیظ اور محمد حسنین پر مشتمل ہوگا۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کا باقاعدہ آغاز 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سے ہوگا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں