• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظہبی: کیڑوں کی موجودگی پر بھارتی ریسٹورنٹ بند

ابو ظہبی میں ایک بھارتی ریسٹورنٹ کو غیر معیاری خوارک کی فروخت اور صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ابو ظہبی فوڈ کنٹرول اتھارٹی نے ابو ظہبی میں ایک بھارتی ریسٹورنٹ کو غیر معیاری خوارک کی فروخت اور صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے بند کردیا ہے۔

’میدین‘ نامی بھارتی ریسٹورنٹ ابو ظہبی میں مصفحاء کے علاقے میں ایک بھارتی شخص کی ملکیت تھا۔

مقامی ذرائع نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ بھارتی ریسٹورنٹ حفظان صحت کے ضابطوں کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جس کے باعث شہریوں کی صحت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا۔

ترجمان ابو ظہبی فوڈ کنٹرول اتھارٹی رشید القاسمی کے مطابق ریسٹورنٹ کے مالک کو اس سے پہلے متعدد بار وارننگ جاری گئی تھی تاہم حفظان صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے اس بار ریسٹورنٹ کو بند کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق بھارتی ریسٹورنٹ کو فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غذائی معیار اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے پچھلے سال دو مرتبہ جبکہ پچھلے دو ماہ سے بھی مستقل وارننگ جاری جارہی تھی تاہم ریسٹورنٹ کے مالک پر کوئی اثر نہیں ہوا۔

القاسمی نے ابوظہبی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کسی ریسٹورنٹ میں غذا یا صفائی کا معیار تسلی بخش نہ پائیں تو فوراً رپورٹ درج کریں۔

تازہ ترین