• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’رمضان میں 19 اشیاء سستے داموں فراہم ہوں گی‘‘

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو 19 اشیاء سستے داموں فراہم کی جائیں گی جبکہ پناہ گاہوں میں سحری اور افطاری مفت دی جائے گی۔

ایک بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 2 ارب روپے کا رمضان پیکیج دیا گیا ہے، رمضان پیکیج کو وزرا ءکی 5 رکنی کمیٹی سپروائز کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان پیکیج میں 19 اشیاء شامل ہوں گی، حکومت کی طرف سے قائم پناہ گاہوں میں بھی سحری و افطاری کا بندوبست ہوگا جہاں شہریوں کو مفت سحری افطاری دی جائے گی ۔

تازہ ترین