ایل ڈی اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیرقانونی اسکیموں میں پلاٹ نہ خریدیں۔
لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے شہر میں قائم 19رہائشی اسکیموں کوغیر قانونی قرار دے کر 8 اسکیموں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے ہیں ۔
ایل ڈی اے حکام کے مطابق یہ ہاؤسنگ اسکیمیں ایل ڈی اے کی منظوری کے بغیر بنائی گئیں جن میں بنیادی سہولتوں کا فقدان تھا،ان میں سے 6 اسکیمیں فیروز پورروڈ پربنائی گئی تھیں۔
ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ ان رہائشی اسکیموں کے مالکان کے خلاف مقدمات ایل ڈی اے ایکٹ 1975ء کی دفعہ 35 کے تحت درج کرائے گئے جس کے تحت مالک کو 3 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔