• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں مقبول ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ پر پابندی

بھارت میں مشہور موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی لگادی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں مقبول موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد ٹک ٹاک ایپلی کیشن ایپ کو اسٹورز سے بھی ہٹادیا گیا ہے۔

بھارت کی مدراس ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی تھی کہ ایپلی کیشن کی وجہ سے فحش مواد کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے جس سے بچےبھی متاثر ہورہے ہیں تاہم عدالت نے 3 اپریل کو مقبول چینی ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی کا حکم جاری کیا تھا۔

بھارتی حکومت کی درخواست پر گوگل اور ایپل اسٹورز سے ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو ہٹادیا گیا ہے جبکہ وہ صارفین جو پہلے ہی یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں وہ اب بھی اسے استعمال کرسکتےہیں۔

تازہ ترین