آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ19؍ ذوالحجہ 1440ھ 21؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کوئی شک و شبہ نہیں کہ بلوچستان میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں۔

بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں بس سے اتار کر 14 معصوم نہتے شہریوں کو قتل کیے جانے کے واقعے پر وہ اپنے رد عمل کا اظہار کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے عزائم ناکام بنانے پر بلوچستان کے عوام کے شکرگزار ہیں، بھارتی عزائم کو سمجھنا ہے اور اس کے لیے تیار رہنا ہو گا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کےخلاف تمام اختلافات بھلا کر متحد ہیں، بھارت مسائل حل کرنے کے بجائے بہانے بنا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی آنے والی بھارتی حکومت سے امید ہے کہ دانشمندانہ فیصلہ کرے، پاکستان کی کوشش ہے کہ کشیدہ صورت حال کو بہتر کیا جائے۔

واضح رہے کہ دہشت گردی کے تازہ واقعے میں اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے بس کے مسافروں کو اتار کر ان پر فائرنگ کر دی جس کےنتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔

قومی خبریں سے مزید