آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ23؍ صفرالمظفّر 1441ھ 23؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

’مبارک ہو، حکومت کی پہلی وکٹ اڑ گئی‘

ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم کو مبارک ہو، پی پی کے مطالبے پر حکومت کی پہلی وکٹ اڑ گئی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کو ہٹائے جانے کی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان چیئرمین پی پیمصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ قوم کو مبارک ہو، پی پی کے مطالبے پر حکومت کی پہلی وکٹ اڑ گئی ہےاورمزید وکٹیں بھی جلد گر جائیں گی۔

مصطفی نواز کھوکھرنے کہا کہ حکومت کی پوری ٹیم 50 اوورز سے بہت پہلے پویلین لوٹ جائے گی۔عمران خان نے ملک کو بدترین بحرانوں میں دھکیل دیا ہے، انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کے بعد ملک میں گورننس کا بدترین بحران پیدا ہو گیا ہے۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹ وزیراعظم سے نہ معیشت چل رہی ہے اور نہ وہ خارجی اُمور چلا پا رہے ہیں، عمران خان ملک تو کیا اپنی ٹیم اور حکومت ہی نہیں سنبھال پا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید