آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍رمضان المبارک 1440ھ22؍ مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہونا تو یہ چا ہئے تھا کہ وزیراعظم اپنی ناکامی کا اعترا ف کر تے ہوئے خود مستعفی ہوجاتے تا کہ عوام کے دکھو ں کا کچھ تو مداوا ہوتا۔

ان خیالات اظہار انہو ں نے مزار قائد پر سندھ ماڈل اسکول گلستان جوہر کی دعوت پر ایک تقریب کے بعد میڈیا سے با ت چیت کر تے ہوئے کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا ملکی معیشت سنبھالنا اسد عمر کے بس کی با ت نہیں، ان کی نا کا می کا کریڈیٹ بھی ہما ر ے وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔

انہو ں نےکہا کہ وفاق مشکل سے حا صل کئے جا نے والے امن کو برقرار رکھنے کےلئے مو ثر اقدامات اٹھا ئے بلو چستان میں 14افرا د کا وحشیا نہ قتل قابل مذمت اقدا م ہے، سندھ حکومت اپنے بلوچی بھائیوں اور بلو چستا ن حکومت کے ساتھ ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں ایک سیاسی جماعت ہر اس پارٹی سے ناراض ہوتی ہے جس کی وفاقی حکومت نہیں ہوتی، ایم کیو ایم سے جان چھڑانے کی بات کرنے والے آج ساتھ بیٹھے ہیں اور اس پر بھی یو ٹرن لے لیا گیا، متحدہ اٹھارویں ترمیم پر پیپلز پارٹی کے ساتھ تھی، اب تحریک انصاف سے متاثر ہوکر ایم کیو ایم نے بھی یوٹرن لے لیا ہے۔

بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہی نیشنل ایکشن پلان پر سب سے زیادہ عمل کیا ہے کراچی کا امن اس کا ثبوت ہے اب وفاقی حکومت کو دیرپا امن کےلئے اقداما ت کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ جو پارٹی اٹھارویں ترمیم اور آئین کو نہیں مانتی وہ چارٹر آف ڈیموکریسی کیسے مانے گی، کل فواد چوہدری نے اٹھارویں ترمیم کی حمایت کی جو کہ قابل حیرت ہے۔

مشیر اطلاعا ت نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے پولیس کے ساتھ سندھ حکومت کی کو ئی چپقلش یا آئی جی سندھ سے اختلاف ہے تاہم رونما ہونے والے واقعات پر ناراضگی کا اظہار ضرور کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امن و اما ن کے حوالے سے آج وزیر اعلیٰ نے اجلاس کی صدارت کی ہے اور اس پر احکامات بھی دیئے ہیں، وزیراعلیٰ نے اسلحے کے استعمال سے منع کیا ہے اور پولیس پر واضح کیا کہ شہریوں کو حکومت فیس کرتی ہے اس لیے کوئی کوتا ہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ پو لیس حکومت کا حصہ ہے ہم نے ذمہ دا ری پوری کرنی ہے ماضی میں بھی امن کےلئے پو لیس اور رینجرز نے ملکر کام کیا ہے۔

علا وہ ازیں مشیر اطلا عا ت نے جمیل جا لبی کے انتقال پر گہر ے رنج و غم کا اظہا ر کر تے ہوئے کہا کہ جمیل جالبی بڑی شخصیت کے مالک تھے دعا ہے کہ اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں