آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍رمضان المبارک 1440ھ22؍ مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلے دن کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت انا،ضد اور تکبرکی زد میں ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی صاحب ضد،انا اورتکبرکو چھوڑکر معیشت کو ترجیح دیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دن میثاق معیشت کی پرخلوص پیشکش کی تھی، اگر وقت ضائع نہ کیا جاتا توملک کو موجودہ معاشی تباہی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مزید وقت ضائع کیا گیا تو ملک کومعاشی اقتصادی لحاظ سے سنگین نتائج جھیلنا پڑیں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں