آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍رمضان المبارک 1440ھ22؍ مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء اور دورہ انگلینڈ کے لئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ محمد عامر ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے، تاہم اُنہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ 15 کھلاڑی ورلڈ کپ کے لئے منتخب کیے گئے ہیں، جبکہ دو اضافی کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے رکھے گئے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں 22 مئی تک تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

محمد عامر کے بارے میں انضام کا کہنا تھا کہ حالیہ میچز میں اُن کی کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن پھر بھی ہم نے اُسے موقع دیا ہے کہ وہ پرفارمنس ثابت کریں، امید ہے وہ فارم میں واپس آجائے گا۔

انضمام الحق نے تسلیم کیا کہ عماد وسیم کو کسی حد تک فیور دیا گیا ہے، وہ فٹنس ٹیسٹ کلیئر نہیں کرسکے تھے۔

ورلڈ کپ اسکواڈ

ورلڈ کپ کے لئے 15رکنی اسکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان)، فخرزمان، امام الحق، عابد علی، بابراعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، جنید خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، فہیم اشرف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

محمد عامر اور آصف علی کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، پاکستان اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔


Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں