آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 16؍ذوالحجہ 1440ھ 18؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

آئندہ ماہ برطانیہ میں کھیلے جانےوالے عالمی کپ میں جنوبی افریقاکی قیات فاف ڈوپلیسی کریںگے جبکہ ہاشم آملہ کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کی 15 رکنی ٹیم میں فاف ڈوپلیسی، ایڈن مرکرام ، کوئنٹن ڈی کاک، ہاشم آملہ، رسی وینڈر ڈسن، ڈیوڈ ملر، فلکوایو، جے پی ڈومنی،ڈیوائن پریٹورئیس، ڈیل اسٹین، کاگیسو رباڈا، لنگی نگیدی، آنرچ نورٹج، عمران طاہر اور تبریز شمسی ہیں۔

ہاشم آملہ کی گزشتہ ایک برس کے دوران غیر متاثر کارکردگی کی بناء پر ان کی ورلڈ کپ2019 میں شرکت مشکوک لگ رہی تھی تاہم انہیں بھی اب ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

ہاشم آملہ بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں اوروہ اب تک ایک روزہ کرکٹ میں 8000 کے لگ بھگ رنز اسکور کر چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید