آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 16؍ذوالحجہ 1440ھ 18؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین سول اینجنیرنگ کوآرڈینیٹنگ کونسل نے این ای ڈی یونیورسٹی کو زلزلہ سے محفوظ رکھنے والے مٹی کے گھر تیار کرنے پر جاپان میں ہونے والی کانفرنس میں بہترین ایجاد کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔

  اس شاندار ایجاد اور کارکردگی پر این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کو کانفرنس میں خصوصی ایوارڈ یا گیا۔

اس حوالے سے این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بلوچستان میں آوران کے مقام پر آنے والے زلزلے کے بعد این ای ڈی کے سول انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ طلبہ نے حکومت بلوچستان کے ساتھ مل کر مٹی سے پندرہ ہزار ایسے گھر تعمیر کیے تھے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ گھر زلزلے سے محفوظ رہ سکتے ہیں اس ٹیکنالوجی اور کارکردگی کو بین الاقوامی سطع پر نہ صرف سراہا گیا ہے بلکہ ایشین سول انجینئرنگ کورآرڈینیٹنگ کونسل نے خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا ہے جو نہ صرف ہمارے ادارے بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔

ڈاکٹر سروش حشمت لودی نے بتایا کہ اس کانفرنس میں پاکستان سے آٹھ رکنی وفد نے ڈاکٹر سہیل بشیر کی قیادت میں شرکت کی جبکہ کانفرنس میں پاکستان کے پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ فاروق احمد رفیقی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا جو کہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے

متفرق سے مزید