• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکواڈ میں شمولیت اعزاز کی بات ہے، محمد حفیظ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2019ء کے اسکواڈ کا حصہ بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ اپنا سب سے بہترین ورلڈ کپ کھیلنے کے منتظر ہیں، انشاءاللہ۔


انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پاکستان نے جمعرات کو کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے لئے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

15رکنی اسکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان)، فخرزمان، امام الحق، عابد علی، بابراعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، جنید خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، فہیم اشرف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

تازہ ترین