• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوں تو آپ نے دنیا بھر کے امیوزمنٹ پارکس میں خطرناک اور ایڈونچر سے بھرپور رولر کوسٹر دیکھی ہی ہوں گی اور کچھ کی سیر بھی کی ہوگی۔


لیکن جناب لیگو برکس سے بنی رولر کوسٹر شاید ہی کبھی دیکھی ہو۔ جی ہاں، امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے لیگو برکس کے دیوانے نے دنیا کی سب سے بڑی لیگو رولر کوسٹر بنانے کی ٹھانی اور 3لاکھ سے زائد پلاسٹک کے رنگ برنگی لیگو برکس سے 91فٹ لمبی لیگو رولر کوسٹر بنا ڈالی۔

جبکہ رولر کوسٹر کی گاڑیاں 68میل فی گھنٹی کی رفتار سے چلتی ہیں ۔James Burrowsنامی لیگو اسٹور کا مالک اپنے اس کارنامے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کا خواہاں ہے جس کیلئے اس نے گنیز میں درخواست بھی دیدی ہے۔

تازہ ترین