• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ریلوے میں بھرتی کے آخری روز خانیوال کا دُلہا بھی ملازمت کے حصول کیلئے دوڑ میں شامل ہوگیا اور سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

محکمہ ریلوے میں گینگ مین کی ملازمت کیلئے جمعرات کو آخری روز دوڑ کے مقابلے تھے جبکہ ملازمت کے خواہشمند محمد اسلم کی بارات بھی آج ہی کے دن تھی۔

اسلم نوکری کے حصول کے لئے بارات کے ساتھ خانیوال ریلوے گراؤنڈ پہنچ گیا اور دوڑ میں شامل ہوگیا۔

20 امیدواروں کے ساتھ دولہا اسلم بھی دوڑا اور اس نے سب کو پیچھے چھوڑ کر ریس جیت لی۔

دُلہا کی کامیابی پر ریلوے پولیس اہل کار بھی جھوم اٹھے اور باراتی بھی خوش ہوگئے۔

تازہ ترین