• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے اقتدار میں آتے ہی شدت پسندی میں اضافہ ہوا ہے اور یہ روایت خود بی جے پی کے رہنماؤں نے ڈالی ہے جو اب انہیں بھی بھگتنی پڑ رہی ہے۔


نئی دہلی میں واقع پارٹی کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس کرنے والے بی جے پی کے ترجمان نراسمہا راؤ کو جوتا پڑ گیا۔

حکمراں جماعت کے ترجمان اور ایم پی نراسمہا راؤ پریس کانفرنس میں اپوزیشن پارٹی کانگریس کو نشانہ بنارہے تھے کہ اس ہی دوران ایک شخص نے اْٹھ کر ان پر جوتا پھینک دیا ۔

واقعے کے بعد بی جے پی کے کارکنوں نے اس شخص کو باہر نکال کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ جوتا مارے جانے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

تازہ ترین