آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍رمضان المبارک 1440ھ22؍ مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہتے ہیں قسمت اگر اچھی ہو تو انسان خطرناک حادثات کی زدمیں آنے سے بھی بچ جاتا ہے۔


چین میں کچھ ایسے ہی مناظر اُس وقت دیکھنے کو ملے جب کار سوار دیوہیکل ٹرک کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئے۔

جی ہاں، یہ واقعہ چین کے صوبےZhejiang کے شہر Jinhua میں پیش آیاجب ایک ٹرک ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کر رہا تھا پھسلن زدہ سڑک پر ٹرک بے قابو ہوا اور سگنل کے انتظار میں کھڑی گاڑی سے ٹکرایا جس کے باعث کار کی چھٹ اُکھڑ گئی تاہم ٹرک کار پر اُلٹنے سے بال بال بچا۔

رپورٹ کے مطابق بے قابو ٹرک دیوار سے ٹکرانے کے بعد رُکا جبکہ زد میں آنے والی کار میں سوار چار افراد بالکل محفوظ رہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں