• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ:جھولا جھولنے کا شوقین لڑکا، گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا

یوں تو آپ نے بچوں کو پارک میں جھولا جھولتے اور کھیلتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والے اس لڑکے کو جھولا جھولنے کا شوقین کہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا۔


اس لڑکے نے کئی گھنٹوں تک مسلسل جھولا جھول کر گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ جی ہاں، نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے 16سالہ Charlie O'Brienنامی لڑکے نے پلے گراؤنڈ پارک میں مسلسل33گھنٹوں تک جھولا جھول کر نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کردیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی توڑ ڈالا جسے باقاعدہ گنیز بک میں درج کرن کی درخواست دیدی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کی ایک خاتون نے2013میں32گھنٹوں سے قائم کیا تھا ۔

تازہ ترین