آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍رمضان المبارک 1440ھ22؍ مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر برائے خزانہ اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات مقررکر دیا گیا۔

اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیاجبکہ اعظم سواتی کو بھی کابینہ میں دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے وزراء کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فوادچودھری کو وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی، وفاقی وزیر پٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان کو وفاقی وزیر برائے ہوا بازی، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو ریاستوں و سرحدی علاقہ جات(سیفران) کا قلمدان سونپ دیا کیا گیا ہے۔

محمد میاں سومرو وفاقی وزیر نجکاری کے طور پر فرائض انجام دیں گے، ان سے ہوا بازی ڈویژن کا اضافی قلمدان واپس لے لیا گیا۔

ڈاکٹر ظفر اﷲ مرزا کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور ندیم بابر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے پٹرولیم ڈویژن مقرر کیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق اعظم سواتی کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔


Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں