• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان رینجرز (سندھ ) کی جانب سے لیاری کے نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں اور صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے "رینجرز لیاری یوتھ فٹبال گالا 2019" کا انعقاد پیپلز فٹبال اسٹیڈیم لیاری میں کیا جا رہا ہے ۔

18 سے 23 اپریل 2019 تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں لیاری ٹاؤن کی مختلف یونین کونسلز کی 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

اس سلسلے میں آج دو میچز کھیلے گئے جن میں پہلا میچ بہار کالونی/ گلستان کالونی اور نوا ں لین کے درمیان کھیلا گیا جسے بہار کالونی نے صفر کے مقابلے میں 2 گول سے جیت لیا۔

جبکہ ایونٹ کا دوسرا میچ بغدادی شاہ بیگ لین اور نواں آباد/ میمن سوسائٹی / موسیٰ لین کے درمیان کھیلا گیا جسے بغدادی شاہ بیگ لین نے صفر کے مقابلے میں 5 گول سے جیت لیا۔

تازہ ترین