• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شعبہ ابلاغ عامہ کے طالبعلم اور تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنما طہماس خان کو مشیر امور طلبہ ڈاکٹر سید عاصم کی جانب سے شوکاز نوٹس دے دیا گیا ہے جس مین کہا گیا ہے کہ وہ اپنے رویے سے جامعہ کراچی کا ماحول خراب کر رہے ہیں اور بدنامی کا باعث بن رہے ہیں کیوں نہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، شوکاز میں ان سے سات روز ے اندر جواب مانگا گیا ہے، طہماس خان کا کہنا ہے کہ میں ثبوت کے ساتھ جواب دوں گا۔دریں اثنا شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے اساتذہ کا اجلاس پروفسیر سیمی نغمانہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں شعبہ کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم اور اساتذہ کی کردار کشی کی مذت کی گئی اور کہا گیا کہ کسی بھی استاد کے خلاف کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے جب کہ شعبہ میں کسی بھی قسم کی کوئی لسانی، مذہبی اور فرقہ وارانہ تقسیم موجود نہیں۔
تازہ ترین