• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی خواتین میں حقوق سے متعلق شعور پیدا کر رہی ہے،دردانہ صدیقی

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)جماعت اسلامی پاکستان(حلقہ خواتین) کی مرکزی جنرل سیکرٹری دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی خواتین معاشرے میں اصلاح ٗ عوام کی فلاح اوراسلام نے خواتین کو ٗکفالت ، وراثت اور مہر کے جو حقوق دیے ہیں ان کی فراہمی کے لیے قانون سازی کے لیے کوشاں ہے ، اسلام نے خواتین کو جو حقوق اور معاشرے میں اعلیٰ مقام دیا ہے وہ کسی اور نے نہیں دیا ٗجماعت اسلامی اپنی شناخت اور اسٹرکچر کے ساتھ گراس روٹ لیول پرموجود ہے اور دین کی دعوت گھر گھر پہچانے اور خواتین میں شعور پیدا کرنے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے تحت مقامی کلب گلشن اقبال میں ’’خواتین کانفرنس ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس ’’ میں عورت ہوں ‘‘ کے عنوان سے منعقد کی گئی تھی جس میں صدر ویمن اینڈ فیملی کمیشن ڈاکٹر رُخسانہ جبیں ،ممبر صوبائی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی شمیم ممتاز ،ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز کراچی یونیورسٹی شہناز غازی ،جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر ،معروف شاعرہ عنبرین حسیب عنبر، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کی ڈاکٹر ذکیہ اورنگزیب ،پروفیسر ثناء غوری ،سپرنٹنڈنٹ پولیس شہلا قریشی ،طلعت یاسمین ایڈووکیٹ،رکن مرکزی شوریٰ اسلامی جمعیت طالبات علوینہ عروج دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین