• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علوم دینیہ کی اشاعت میں مدارس کا کردار اہم ہے،مولاناعبدالرحمنٰ سلفی

کراچی (پ ر)جامعہ ستاریہ اسلامیہ کے رئیس امیر جماعت غربااہلحدیث مولاناعبدالرحمنٰ سلفی نے کہا ہے کہ علوم دینیہ کی اشاعت میں دینی مدارس کا کردار اہم رہا ہے یہ عُلوم نبوتؐ کے وارثان ہیں جوکہ اسلام کے پیغام امن وسلامتی کا پرچار دنیا بھر میں کرتے ھیں جسکے باعث آج مغربی ممالک میں اسلام قبول کرنےوالوں کی تعداد بڑھ رہی ہے وہ جامعہ ستار اسلامیہ گلشن اقبال کی تقریب تکمیل بخاری شریف وتقسیم اسناد حفظ القرآن سے اظہارخیال کرہےتھے،تقریب کی صدارت مدیر الجامعہ مولانا پروفیسرحافظ محمدسلفی نے کی جبکہ بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دارالعلوم رحمانیہ کلوئی سندھ کے شیخ الحدیث مولانا محمود احمد صدیق نے دیا تقریب سے شیخ الحدیث جامعہ ستاریہ اسلامیہ مولانا شیخ محمود احمد حسن ، مولانامفتی انس مدنی ،مولانامفتی صہیب شاھد، سرعارف الدین ،مولاناعبدالعظیم حسن زٸ ودیگر اساتذہ وطلبہ نے بھی خطاب کیا، شیخ الحدیث مولانا محمود احمد صدیق نے بخاری شریف کی تدوین وحدیث کی جمع واشاعت سے متعلق امام بخاریؒ ودیگر محدیثینؒ آئمہ کرام ؒ کی خدمات پرتفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ حدیث کے بغیر دین نامکمل ہے حدیث میں شبہ وتنقید کرنے والے دین سے انحراف کے راستہ پر ہیں،بعدازیں تکمیل بخاری وحفظ القرآن کرنے والے طلبہ میں انعامات واسنادتقسیم کی گئیں ،جامعہ ستاریہ اسلامیہ سے متعلق پروفیسر حافظ محمد سلفی نے رپو رٹ پیش، جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا محمود احمد حسن کی دعاپر پروگرام کا اختتام ہوا۔
تازہ ترین