• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کی پیر صدر الدین شاہ راشدی سے ملاقات،ملکر کام کرنے کا عزم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مسلم لیگ فنگشنل کے رہنما پیر سید صدر الدین شاہ راشدی کی دعوت پران کی رہائشگاہ پر ملاقات کی،جس میں موجودہ صورتحال ، صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں ، وفاقی تعاون اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور صوبہ کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا،گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ کی ترقی کے لئے وفاق بھرپور تعاون فراہم کررہا ہے با الخصوص کراچی میں ترقیاتی منصوبے وفاق کے تعاون سے ہی مکمل کئے جارہے ہیں۔
تازہ ترین