• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ فیصل ٹائون، دوست کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شاہ فیصل ٹائون پاکستان سیکیو رٹی پرنٹنگ پریس کے قریب واقع زیر تعمیر مکان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں مقتول کی شناخت 50سالہ سید وجاہت علی ولد سید منور علی کے نام سے کی گئی جو کہ اسی علاقے کا رہائشی تھا ،ایس ایچ او کلیم موسیٰ نے بتایا کہ مقتول کو 17گولیاں 30بور پستول سے ماری گئیں، مقتول کے بھائی شجاعت کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم فراز احمد کو گرفتار اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ مقتول میرا دوست تھا اور ہم اکثر رات کو ساتھ بیٹھا کرتے تھے ،پولیس نے کہا کہ واقعہ لین دین کا تنازعہ معلوم ہو تا ہے،مزید تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے ۔
تازہ ترین