• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عماد وسیم ان فٹ، فیور دے کر ٹیم میں شامل کیا ،انضمام الحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیم کی شمولیت میں فٹنس کو ہمیشہ اہمیت دینے کا دعویٰ کیا گیا ہے لیکن چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس میں اعتراف کیا کہ آل رائونڈر عماد وسیم فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل نہ کرسکے لیکن انہیں فیور دے کر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد حفیظ کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔محمد عامر ایک سال سے ۔نوجوان محمد حسنین 150کی اسپیڈ سے بولنگ کرتے ہیں انہیں سرپرائز پیکیج کے طور ٹیم میں لیا گیا ہے، عامر کارکردگی دکھا کر ٹیم میں آسکتے ہیں۔ 22مئی تک ورلڈ کپ ٹیم میں رد وبدل کرسکتے ہیں۔ اپنے معاہدہ ختم ہونے کے بارے میںانہوں نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں 25 اپریل کو فارغ ہوجائوں گا ، معاہدے کی توسیع بعد کی باتیں ہیں۔ محمد رضوان کو ڈراپ کرنے پر انہوں نے کہا کہ وہ ٹاپ پرفارمر ہے۔مستقبل میں موقع دیا جاسکتا ہے۔ عمر اکمل کو آسٹریلیا کے پانچ میچوں میں موقع دیا گیا تھا۔ وہاب ریاض نے پاکستان کپ میں دس وکٹیں لیں لیکن ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ وہ ٹی 20 میں اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

تازہ ترین