• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ اور سی لائن کے آلات نذر آتش

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پیمرا نے آل پاکستان سیٹلائٹ گڈزایسوسی ایشن اور راولپنڈی ٹریڈرز یونین کے تعاون سے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ اور سی لائن (C-Line) کے آلات کو امپیریل مارکیٹ راجہ بازار راولپنڈی میں نذرِ آتش کیا اس دوران شرکاء نے انڈین ڈی ٹی ایچ کے خلاف جبکہ پاکستان اور پیمرا کے حق میں نعرے لگائے ۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین پیمرا سلیم بیگ تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ تاجروں کا یہ اقدام خوش آئند ہے کہ انہوں نے غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کے آلات کو رضاکارانہ طور پر تلف کرنے کیلئے پیش کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈین ڈی ٹی ایچ ہماری سرمایہ کاری کیلئے ممکنہ خطرہ بھی ہے۔ چیئرمین پیمرا نے متنبہ کیا کہ اگر کوئی کیبل آپریٹر انڈین چینلز اور مواد دکھانے میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف لائسنس منسوخی ، سامان کی ضبطگی اور مقدمات کے اندراج سمیت سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
تازہ ترین