• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا، 18 ویں ترمیم ختم کرنے دینگے نہ ہی صدارتی نظام قبول کریں گے، فضل الرحمٰن

راولپنڈی،ڈیرہ غازی خان(نمائندہ جنگ / صباح نیوز)امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے خلافت راشدہ کا نظام اپنا نا ہوگا، پی ٹی آئی کی حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت کے طور پر یاد رکھی جائے گی،18ویں ترمیم ختم کرنے دینگے نہ ہی صدارتی نظام قبول کرینگے، ملک معاشی اور اقتصادی بحران میں ڈوب رہاہے، حکومت نےسی پیک سے 24 ارب روپے نکال کر ممبران میں تقسیم کر دیئے ،دینی مدارس ان شاء اللہ قائم رہیں گے،گزشتہ روز خانقاہ نقشبندیہ چاکرہ میں سالانہ سہ روزہ اجتماع کے پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 21اپریل باب خیبر پشاور تحفظ ختم نبوت ملین مارچ اور 28اپریل مانسہرہ ملین مارچ کے ذریعے حکمرانوں کو رخصت ہو جائو کا پیغام دیں گے۔اس موقع پر انہوں نے صاحبزادہ مبشر علی بن پیر عبدالشکور نقشبندی کی دستار بندی بھی کی ۔ پیر عبدالشکور نقشبندی نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اللہ کانام زبان اور دل میں بسائیں اور اللہ کا نظام ملک میں نافذ کرنے کیلئے اپنا اپنا کر دار ادا کرنے کی کوششیں تیز کریں ۔

تازہ ترین