• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں پرانی دشمنی پریوسی چیئرمین سمیت 4 افراد قتل

مریدکے(نامہ نگار)لاہور کے علاقہ فیروزوالہ میں موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے پرانی دشمنی پر فائرنگ کرکے گجر پورہ کے رہائشی یوسی چیئرمین سمیت 4افراد کو قتل کردیا، 2افراد شدید زخمی ہوئے۔ کرول کے قریب افضل ، ذاتی محافظ اور 2دوستوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ، تھانہ فیروزوالا چوکی لبانوالہ کے علاقہ کرول کے قریب سیالکوٹ موٹر وے پر موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے یوسی 108کرول کے چیئرمین محمد افضل کو ارشد، خادم،جمیل سمیت گولیوں کا نشانہ بنایاجو موقع پر دم توڑ گئے۔
تازہ ترین