• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی بینک اکائونٹس کیس میں اہم ملزم اقبال خان نوری گرفتار

راولپنڈی (صباح نیوز) نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں اہم ملزم اقبال خان نوری کو گرفتار کر لیا اور ملزم کا احتساب عدالت سے 14روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔ اقبال خان نوری پارتھینون کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں۔ اقبال خان نوری نے نیشنل بینک آف پاکستان سے ڈیڑھ ارب روپے قرض لیا۔ نیب کے مطابق ملزم نے کمپنی کے لئے غیر قانونی طریقہ سے پیسوں میں اضافہ بھی کیا ہے ۔
تازہ ترین