• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کیلئے درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کل تک ملتوی

لاہور ( نمائندہ جنگ ) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کل تک ملتوی کردی۔ جسٹس شاہد وحید نے لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے درخواست موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان سول نافرمانی کے لیے لوگوں کو اکسایا کہ وہ ٹیکس نہ دیں اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بولا اور اور گیٹ توڑے جبکہ عمران خان نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے ہیں۔
تازہ ترین