• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کا طالبان سے موسم بہار کے حملوں کو بند کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن(جنگ نیوز) اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے طالبان کے موسم بہار کی جارحانہ کارروائیوں کی متفقہ طور پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا نتیجہ ʼصرف افغان عوام کیلئے مزید غیر ضروری مصائب اور تباہی کی صورت میں نکلے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے دوحہ قطر میں مذاکرات کے اگلے دور سے قبل 12 اپریل کو سالانہ حملوں کے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔دوسری جانب واشنگٹن میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے طالبان کو یاد دہانی کروائی کہ بین الاقوامی برادری نے ʼاس مرحلے پر ہم آہنگی کی بات کی تھی اور اب یہ طالبان کےلیے وقت ہے کہ وہ اس کال اور جنگ بندی پر توجہ دیں۔نیویارک سے جاری ایک مشترکہ اعلامیے میں 15 رکنی یو این ایس سی نے زور دیا کہ ʼ تنازع کے تمام فریقین انٹرا افغان مذاکرات اور بات چیت شروع کرنے کے لیے موقع کا فائدہ اٹھائیں تاکہ اس کا نتیجہ سیاسی حل کی صورت میں نکلے۔
تازہ ترین