• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخت سیکورٹی میں بھارتی الیکشن کادوسرا مرحلہ، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال،بائیکاٹ

سرینگر /نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارت میں لوک سبھا (ایوانِ زیریں) کے 17ویں انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے سخت سیکیورٹی میں12 ریاستوں کی 95 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جن ریاستوں میں ووٹنگ ہوئی اُن میں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، مقبوضہ جموں اینڈ کشمیر، کرناٹکہ، مہاراشٹرا، مانی پور، اوڈیشا،اتر پردیش، مغربی بنگال، پودوچھری شامل ہیں۔دوسرے مرحلے میں جاری انتخابات میں 97 نشستوں پر ووٹنگ ہونی تھی، تاہم 2 نشستوں پر انتخابات ملتوی ہونے کے باعث 95 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔بھارتی ریاست تری پورا کی نشست پر سیکیورٹی خدشات کے باعث انتخابات ملتوی ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین