• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوری انصاف کڑے احتساب کی بدولت ممکن ہے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

بہاول پور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان نے کہا ہے کہ جسٹس ڈیلیوری سسٹم میں بہتری لائی جا رہی ہے اور انصاف کی فراہمی کا مطلب فوری انصاف ہے جو کڑے احتساب کی بدولت ہی ممکن ہے،جنوبی پنجاب ہمیشہ سے محرومی کا شکار رہا، اب ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ججز شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم میڈیکل کالج بہاول پور کے آڈیٹوریم میں ’’جنوبی پنجاب میں انصاف کی فراہمی‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا
تازہ ترین