• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کی طرف سے انتخابی نتائج روکنے کی استدعا مستردفریقین سے جواب طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کی طرف سے انتخابات کے نتائج روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔ ارشد وہرا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنی نااہلی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے حکم نامے کو کالعدم قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو نئے انتخابی نتائج جاری کرنے سے روکا جائے۔ فاضل جسٹس نے انتخابی نتائج روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ارشد وہرا کی نااہلی سے متعلق فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔
تازہ ترین