• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی میئر کے انتخابات میں 17ماہ کی تاخیر سے نظام کو نقصان ہوا،میئر کراچی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ڈپٹی میئر کے انتخابات میں بلا وجہ 17ماہ کی تاخیر کی گئی جس سے نظام کو نقصان ہوا غیر تربیت یافتہ پولیس نے 2سال میں بچوں سمیت 6 افراد کو قتل کردیا، پولیس کو غیر مسلح کیا جائے، ترتیب یافتہ پولیس آبادی میں فائر نہیں کرتیسندھ حکومت وفاق سے مزید اختیارات اور وسائل مانگ رہی ہے مگر بلدیاتی اداروں کے وسائل اور اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں دہرے معیار سے معاشرہ ترقی نہیں تنزلی کی طرف جا رہاہے، دستور کے آرٹیکل 140-A پر عمل کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا اور نہ ہی جمہوریت مضبوط ہوگیان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ڈپٹی میئر کے انتخابات کے موقع پر کے ایم سی کے صدر دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس سے قبل انہوں نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپوں کا دورہ کیا ۔
تازہ ترین